کورونا کی نئی قسم پاکستان میں بھی ظاہر، کتنے کیس سامنے آگئے؟وزیرصحت کا اہم بیان 

Jan 07, 2024 | 23:04:PM
کورونا کی نئی قسم پاکستان میں بھی ظاہر، کتنے کیس سامنے آگئے؟وزیرصحت کا اہم بیان 
کیپشن: کورونا وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون پاکستان میں بھی ظاہر ہو گیا،کورونا کے نئے ویرئینٹ جے این ون کے 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویرئینٹ کی ہلکی علامات تھیں، چاروں مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں، کورونا کا نیا ویرئینٹ جے این ون اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال ہیں، انٹرنیشنل ایئرپورٹس، تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز ادارہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سفارشات پر عمل کر رہا ہے،وفاق اور صوبے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو پہلے سے ویکسین لگ چکی ہے، سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں سے تحفظ کیلئے شہری احتیاط کریں،ماسک کا استعمال، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے نتائج کب سامنے آئینگے؟نگران وزیراعظم کا اہم بیان