ہندوئوں کی مسلم دشمنی عروج پر۔۔ مسلمانوں کےمعاشی بائیکاٹ کے حلف کی ویڈیو وائرل

Jan 07, 2022 | 16:54:PM
بھارتی ہندوئوں کی مسلم دشمنی مسلمانوں سے معاشی بائیکاٹ کا حلف لے لیا
کیپشن: بھارت میں مسلم دشمنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیں گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں سے کاروبار کا بائیکاٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی کی ریاست چھتیس گڑھ میں انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے مسلمانوں سے کاروبار کے بائیکاٹ حلف  لے لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرگوجا گائوں میں بڑی تعداد میں ہندو انتہاپسند حلف لے رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں سے ہر قسم کے رابطے کا بائیکاٹ کریں گے۔ لوگ حلف لے رہے ہیں کہ کوئی ہندو کسی مسلمان سے کسی قسم کا سامان یا زمین خریدے گا نہ بیچے گا۔ اگر کسی ہندو نے کسی مسلمان کو اپنی زمین لیز پر دی ہے تو وہ واپس لے گا۔ کسی مسلمان کے گھر مزدوری کے لیے نہیں جائیں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

 پولیس کا کہنا کہ یہ واقعہ کچھ روز پہلے نئے سال کی ایک تقریب میں جھگڑے کے بعد پیش آیا ہے ،حلف اٹھانے والے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:نیوی سیلنگ کلب کی غیر قانونی قرار۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا