مجھ سے وہ چند لوگ مطمئن نہیں جن کے خلاف کیسز ہیں۔۔چئیرمین نیب

Dec 07, 2021 | 14:13:PM
چئیرمین نیب،میڈیا ،گفتگو
کیپشن: چئیرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چئیرمین نیب کی میڈیا سے گفتگو ،کہا کہ مجھ سے وہ چند لوگ مطمئن نہیں جن کے خلاف کیسز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے سوا ل کیا کہ آرڈیننس کے تحت آپ کو توسیع دینے پر بہت تنقید ہو رہی ہے۔جس پر جاوید اقبال نے کہا کہ  تنقید تو ان پر کریں جنہوں نے آرڈیننس کا نفاذ کیا ہے،ان سے سو ال کیا گیا کہ   نیب پر الزام ہے کہ وہ حکومت کو فیور دیتا ہے جس پر جا وید اقبال نے کہا کہ  پرویز خٹک کے خلاف پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے۔ کیا حکومت کا کوئی نمائندہ کرپشن میں ملوث نہیں؟ سوال پر اٰنہو ں نے کہا کہ  آپ بتائیں کہ انکے خلاف کتنی شکائیتیں آئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رانا شمیم کا اصل بیان حلفی پیش نہ کیاگیا تو فردجرم عائد کردی جائےگی۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ

جب ان سے سو ال کیا گیا کہ  کیا کابینہ میں بیٹھے لوگوں کی کرپشن آپ کو نظر نہیں آتی؟ سبطین خان اور بلین ٹری پر کاروائی جاری نہیں ہے؟  کہا کہ   آٹا گندم سکینڈل کا معاملہ ہمارے پاس نہیں ایف آئی اے کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔۔ سی پیک کے تحت ایک اور بڑا منصوبہ مکمل