گڈبائےگرمی ؛تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /جنو بی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام/ رات میں پشاور، مردان ، صوابی ، ، نوشہرہ ، ، کوہاٹ ، بنوں ، ہنگو ، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک ، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین ،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،اوکاڑہ اورشیخوپورہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ شام/رات میں خوشاب ،میانوالی،ساہیوال ،لیہ ، بھکر، ڈی جی خان ،راجن پور، ملتان ، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یارخان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔تا ہم شام/رات میں ژوب، بارکھان ، موسیٰ خیل، زیارت ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : پنجاب: جوہرآباد 58، سرگودھا سٹی 57، منڈی بہاؤالدین 20، اوکاڑہ 14 ، شیخوپورہ 15، حافظ آباد 12، فیصل آباد 09، چکوال 12، جہلم 07، اسلام آباد (گولڑہ، سیدپور 05، زیرو پوائنٹ 01)، منگلا 05، اٹک 04، لاہور سٹی01، جھنگ ، ملتان 01،خیبر پختونخوا: تخت بھائی 47، کاکول 16، پاراچنار 01 ،اپر دیر 03، ڈیرہ اسماعیل خان (ائیرپورٹ ،سٹی 02، کالام 01،کشمیر: کوٹلی 08،گلگت بلتستان: بونجی 03،بلوچستان: ژوب میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، سبی 44اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملازمین کیلئےخوشخبری! بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس دینے کا اعلان