والدہ صبا فیصل کے متنازع بیانات پر سعدیہ فیصل نے اپنی رائے دیدی

May 06, 2026 | 16:30:PM
 والدہ صبا فیصل کے متنازع بیانات پر سعدیہ فیصل نے اپنی رائے دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ سعدیہ فیصل نے اپنی والدہ سینئر اداکارہ صبا فیصل کے متنازع بیانات پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
سعدیہ فیصل نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنی والدہ کے سوشل میڈیا پر وائرل  متنازع بیانات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران سعدیہ فیصل سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی والدہ کے بیانات سے متفق ہیں یا نہیں؟اس کا جواب دیتے ہوئے سعدیہ فیصل نے کہا کہ والدہ نے ایک عمر گزاری ہے اور اس  تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس لیے وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں: نمرہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
اداکارہ نے کہا کہ والدہ کی باتیں ٹھیک ہوتی ہیں لیکن میں اُنہیں پھر بھی کہتی ہوں کہ ذرا ڈپلومیٹک انداز میں بات کیا کریں تاکہ تنقید نہ ہو۔

سعدیہ فیصل نے کہاکہ آج کل جین زی کسی بھی طرح کے بیان کو چھوڑتی نہیں ہے اور وہ ان کی رائے کے پیچھے چھپے حقیقی معنوں کو نہیں سمجھ پاتی۔