خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیاگیا

May 06, 2026 | 13:10:PM
خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔
پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کے حصول کا طریقہ کار مزید سہل بنا دیا گیا ہے جس کے تحت وہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔
خصوصی افراد کے لیے وہیل چیئر، سماعت کے آلات اور دیگر معاون سہولیات کے حصول کے لیے درخواست دینا بہت آسان بنا دیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے متعارف کرائی گئی ایپ ’’مریم کو بتائیں‘‘ کے ذریعے صارفین چند سادہ مراحل میں اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مشکلات کم کرنا اور انہیں ضروری سہولیات تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے جلد از جلد درخواست دیں تاکہ متعلقہ معاون آلات فراہم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈش پالیسی ؛خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔