شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنےکیلئے نااہل قرار

Jan 06, 2024 | 12:25:PM
شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنےکیلئے نااہل قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہو گئے۔

اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا،شاہ محمود قریشی کے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں خارج کر دی گئی ہیں۔ 

شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151اور پی پی 218اور 219سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کے شدید جھٹکے

دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کی اپیل منظور کرلی اور ان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی درست قرار دے دیئے۔

الیکشن ٹربیونل میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی اپیل پر جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ کے معاملے پر اسد قیصر کے کاغذات مسترد کیے، ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ اسد قیصر کا ذاتی اکاؤنٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں اکاؤنٹ کو پارٹی کا اکاؤنٹ قرار دیا،الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جی بالکل یہ کلیئر ہے اکاؤنٹ اسد قیصر کے نام پر نہیں، یہ پارٹی اکاؤنٹ ہے۔

بعدازاں ٹربیونل نے اسد قیصر کے کاغذات درست قرار دے دیے۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔