محسن نقوی کا تاریخ ساز اقدام، 45سال سے اراضی کی الاٹمنٹ کا  رُکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل

Dec 06, 2023 | 11:53:AM
محسن نقوی کا تاریخ ساز اقدام، 45سال سے اراضی کی الاٹمنٹ کا  رُکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) وزیراعلیٰ محسن نقوی کا چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کے لئے تاریخ ساز اقدام، 45سال سے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کا  رُکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل کر لیا۔

چولستان کے 27 ہزار کاشتکاروں کو 3لاکھ 44 ہزار ایکڑ اراضی شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کر دی گئی، چولستان کے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کاآغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حق مہر سے متعلق بڑا فیصلہ

صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے بھی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی، کمشنر بہاولپور ڈویژن، ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ ا تھارٹی، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سیکرٹری نجکاری بورڈآف ریونیو، ممبر آئی ٹی بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ویڈیولنک کے ذریعے قرعہ اندازی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سے متعلق بریفنگ دی گئی کہ سکرونٹی کے بعد 41841 درخواست دہندگان شارٹ لسٹ کئے گئے، بہاولنگر، رحیم یارخان او ربہاولپور کے اضلاع میں 27ہزار افراد کوساڑھے 12ایکڑ اراضی کی ایک، ایک ا لاٹ 5 سال کی لیز پر دی جائے گی۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ 27ہزار کاشتکاروں کو ساڑھے 12ایکڑ فی کس اراضی 5سال کی لیز پر دی جائے گی، 45برس بعد جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع رحیم یار خان، بہاولنگر او ربہاولپور کے غریب کاشتکار وں کو ان کاحق دیا ہے، آج کا دن بہاولپور ڈویژن کے لئے بہت اہم دن ہے، آج کا دن چولستان کے باسیوں کے لئے یاد گا ردن ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بہاولپور، رحیم یارخان او ربہاولنگر کے بے زمین کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی کی الاٹمنٹ کی مبارکباد دیتا ہوں، جلد چولستان آ کرقرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو الاٹمنٹ کے کاغذات دیں گے، ساڑھے 12ایکڑ اراضی چولستان کے 27 ہزار کاشتکارو ں کوملے گی، اس پورے عمل کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے ا و رانتہائی سخت سکرونٹی ہوئی ہے، سکرونٹی کے عمل میں سیشن ججز، سرکاری حکام سمیت تمام متعلقہ لوگ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی ختم؟ ڈالر ہی ڈالر، بڑی منظوری مل گئی

اراضی الاٹمنٹ سے متعلق محسن نقوی نے کہا کہ 1978 سے چولستان کے لوگوں کے لئے اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل زیرالتواء تھا، آج یہ الاٹمنٹ کا عمل مکمل ہوگیاہے اور اراضی الاٹمنٹ سے چولستان کے ہزاروں خاندانوں کو روز گار میسر ہوگا، انشاء اللہ اب چولستان کے پورے علاقے میں کاشتکاری ہوگی،ویران زمین سرسبز و شاداب ہوگی،نہری پانی بھی میسرہوگا، اراضی کی الاٹمنٹ کے لئے بہت معمولی سے ریٹ رکھے گئے ہیں، کاشتکار اس زمین کو اگلی فصل میں کاشت کریں گے، میں قرعہ اندازی میں اہل قرار پائے تمام کاشتکارو ں کو مبارکباد دیتا ہوں۔