گورنر بھائی کی مدد کرنے پر اینکرنوکری سے فارغ

Dec 06, 2021 | 10:27:AM
پرائم ٹائم نیوز شو ، میزبانی کرنے والے کرس
کیپشن: نیوز اینکر کرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)امریکاکے سب سے مشہور نیوز نیٹ ورک نے اپنے نیوز اینکر  کو اس وجہ سے نوکری سے نکال دیا کہ انہوں نے اپنے بھائی کوجنسی بدسلوکی کے الزام سے بچنے کیلئے مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوجیوں نے اپنے ہی 13شہریوں کو بھون ڈالا

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق اس نیٹ ور ک  نے اعلان کیا کہ نیوز اینکر نے اپنے بھائی اینڈریو کوومو کی الزامات سے نمٹنے میں مدد کرنے کی کوشش کی۔پرائم ٹائم نیوز شو کی میزبانی کرنے والے کرس نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اپنے بھائی کو مشورہ دینے کا کام  نیوز نیٹ ورک کےاصولوں کیخلاف ورزی تھی۔ کرس نے اینڈریو کومو کو تعلقات عامہ کے نقطہ نظر سے صلاح دی تھی۔

یا د رہے کہ 63 سالہ اینڈریو کوومو کو جنسی بدسلوکی کے متعدد الزامات کے بعد اگست میں نیویارک کے گورنرکی حیثیت سےعہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد سے فرانس کے صدر کی اہم ملاقات