انگلینڈ کے جوز بٹلر نے تاریخ رقم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئےہیں۔
دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
جوز بٹلر کی اننگز کی بدولت ان کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا
اس اننگز کے بعد جوز بٹلر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی رنز 14,833 ہو گئے جو انہوں نے 492 اننگز میں بنائے۔
یوں جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کے 14,803 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا،پولارڈ نے یہ رنز 663 ٹی ٹونٹی اننگز میں سکور کیے۔
اس فہرست میں ویسٹ انڈیز ہی کے سابق کرکٹر کرس گیل بھی شامل ہیں جنہوں نے 455 ٹی ٹونٹی اننگز میں 14,562 رنز سکور کیے۔