بلاول بھٹو کی گووا میں تاجک ہم منصب سے ملاقات، باہی تعاون بڑھانے پر اتفاق

May 05, 2023 | 10:23:AM
بلاول بھٹو کی گوا میں تاجک ہم منصب سے ملاقات، باہی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاجکستان کے ہم منصب سرود جدین مخرالدین سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون پر بات چیت کی، پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔