یقین ہے وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے،چودھری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پورا یقین ہے وزیراعظم عمران خان انشا اللہ اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے، عمران خان کے اتحادی ہیں، ہمارے ارکان قومی اسمبلی نے سینیٹ میں حکومتی نمائندے کو ووٹ دیا تھا،وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لے رہے ہیں ہماری جماعت ان کی بھرپور حمایت کرے گی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے پنجاب میں سینیٹ کا انتخابی عمل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہونے پر بلامقابلہ منتخب ہونیوالے سینیٹرز، مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا،عشائیہ میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری، سینیٹر کامل علی آغا کے علاوہ صوبائی وزرا بشارت راجہ، حافظ عمار یاسر، چودھری ظہیرالدین شریک ہوئے، عشائیہ میں محمد اختر، یاور عباس بخاری، چودھری اخلاق، راجہ یاسر ہمایوں، اجمل چیمہ، سبطین خان ،حافظ ممتاز، محسن لغاری، آصف نکئی، میاں محمود الرشید، جہانزیب کھچی، ہاشم ڈوگرنے شرکت کی۔ان کے علاوہ چیئرمین کمیٹی میاں شفیع محمد، چیف وہپ سید عباس علی شاہ، سردار حسنین بہادر دریشک اور ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چودھری پرویز الٰہی نے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونا تاریخی عمل ہے، حق دار کواس کا حق مل گیا ، جمہوریت کے فروغ کیلئے انتخابی عمل کا شفاف ہونا ضروری ہے، ملک میں ادارے مضبوط ہوں گے تو ہی جمہوریت مضبوط ہو گی۔