سیلاب متاثرین تاحال امداد کے منتظر، پنجاب حکومت نے صرف سروے پر 41 کروڑ اڑا دیئے 

Jan 05, 2023 | 18:22:PM
پنجاب، بارشوں، متاثرہ افراد،حکومتی امداد کے منتظر، صوبائی حکومت، اضلاع کے سروے، 41کروڑ اڑا دیئے،
کیپشن: سیلاب متاثرین، پرویز الٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ افراد تاحال حکومتی امداد کے منتظر، صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کی یا نہیں کی یہ الگ بات ہے تاہم صرف2 اضلاع کے سروے کیلئے 41 کروڑ روپے اڑا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹ مرتب کی گئی، اس جائزے اور رپورٹ کیلئے راجن پور اور ڈی جی خان کی انتظامیہ نے صرف سروے کی مد میں 41 کروڑ روپے کے اخراجات کئے۔ 
24 نیوزکے پاس موجود دستاویزات کے مطابق راجن پور انتظامیہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں 34 کروڑ کے اخراجات اور ڈی جی خان نے جوائنٹ سروے کے نام پر 7 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا۔
دستاویزات کے مطابق دونوں اضلاع نے حکومت پنجاب سے جوائنٹ سروے کے نام پر 41 کروڑ روپے کے فنڈ مانگے ہیں،پی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق راجن پور میں جوائنٹ سروے کے حوالے سے تخمینے پر جواب طلب کیاگیاہے،اخراجات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی،تحقیقات کے بعد ہی فنڈ جاری کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات میں مزیدتوسیع کا فیصلہ کرلیا گیا