موٹر پارٹس ڈیلر کیخلاف شہری کا 1 لاکھ 54 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ

Jan 05, 2023 | 11:16:AM
صارف عدالت میں شہری کا 1 لاکھ 54 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کی صارف عدالت میں منصورہ کے رہائشی غلام رسول کی جانب سے ایک آٹو پارٹس ڈیلر کیخلاف 1 لاکھ 54 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

صارف عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مدینہ آٹوز علامہ اقبال ٹاؤن کے مالک سے موٹر سائیکل کا 2013 ماڈل کا مڈگارڈ مانگا جو اس نے دھوکے سے 2009 ماڈل کا دے دیا، مذکورہ مڈگارڈ صارف کی موٹر سائیکل پر فٹ نہیں ہوا۔

اس پر دکاندار نے مڈگارڈ واپس کرنے سے بھی انکار کردیا۔ صارف نے مؤقف اختیار کیا کہ دکاندار کی اس بددیانتی کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت کا شکار ہوئے۔ جس کیلئے صارف نے دکاندار پر 1 لاکھ 54 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

درخواست  سنوائی کرتے ہوئے صارف عدالت کے جج عدنان مشتاق نے مدینہ آٹوز علامہ اقبال ٹاؤن کے مالک کو 13 جنوری کو طلب کرلیا۔