پانچواں گیئر نہ لگنے پر مکینک کے خلاف دعویٰ دائر

Dec 05, 2020 | 15:17:PM
پانچواں گیئر نہ لگنے پر مکینک کے خلاف دعویٰ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انجن کی تبدیلی کے باوجود گاڑی کا پانچواں گیئر نہیں لگا، شہری مکینک کیخلاف شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا
 
کراچی  عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات تو بہت سی نوعیت کے ہوتے ہیں لیکن کراچی میں ایک شخص نے عدالت میں اپنی نوعیت کی انوکھی درخواست دائر کی ہے۔شہر قائد کے رہائشی نے محض اس بات پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا کہ مکینک نے اس کی گاڑی کی مرمت تسلی بخش نہیں کی، جس کی وجہ سے گاڑی کا پانچواں گیئرنہیں لگ رہا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے شہری نے گاڑی کا پانچواں گیئر نہ لگنے پر مکینک کے خلاف صارف عدالت میں دعویٰ دائر کردیا، درخواست گزار نے بتایا ہے کہ انجن کی تبدیلی کے بعد بھی کار پانچویں گیئر میں نہیں جاتی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ انجن بدلنے کی مد میں مکینک کو ادا کیے گئے44000 ہزار واپس کیے جائیں، اس کے علاوہ نقصانات کی مد میں دو لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں۔درخواست گزار کی شکایت پر صارف عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت تک کیلئے مذکورہ مکینک کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔