دادو: مسافر بس سیلابی پانی میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں

Oct 04, 2022 | 18:09:PM
دادو: مسافر بس سیلابی پانی میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دادو میں سیلابی پانی میں سے گزرنے والی بس کھائی میں پھنس گئی۔ بس میں مرد بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد سوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق راستہ پانی کی زد میں تھا اور ڈرائیور کو اندازہ نہیں ہوسکا۔ اسی دوران بس راستے سے اتر کر کھائی میں پھنس گئی۔

تفصیلات کے مطابق راستہ بند ہونے کے باوجود مسافر بس 40 سے زائد مسافروں کو صبح جوہی سے دادو لائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست مسترد