بشریٰ انصاری کا ساڑھی پہنے دلچسپ ڈانس ویڈیو وائرل

May 04, 2023 | 17:38:PM
بشریٰ انصاری کا ساڑھی پہنے دلچسپ ڈانس ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف، سینئر اداکارہ وگلوکارہ بشریٰ انصاری کی ساڑھی پہنے دلچسپ انداز میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں ساڑھی پہنے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں بشریٰ انصاری نے لکھا کہ "میری پیاری مسرت مصباح کی ماں، ہم سب کی ماں نہیں مجھے 2 ساڑھیاں بطور تحفہ دی ہیں اور فرمائش کی ہے کہ اِنہیں پہن کر دکھاو¿، تو میں نے یہ شکریہ ادا کرنے کے لیے اِنہیں پہنا ہے۔بشریٰ انصاری اس ویڈیو میں گا، لہلہاتی نظر آ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اِن کی زندہ دلی کو سراہا جا رہا ہے۔