اسپیکر سندھ اسمبلی سے کیتھولک چرچ کےکارڈینل جوزف کوٹس کی ملاقات

Mar 04, 2024 | 15:12:PM
اسپیکر سندھ اسمبلی سے کیتھولک چرچ کےکارڈینل جوزف کوٹس کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ نے کارڈینل جوزف کوٹس سے ملاقات کی اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت بھی کی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کارڈینل جوزف کوٹس کو خوش آمدید کہا جبکہ کارڈینیل جوزف نے خصوصی دعا کی۔ 

اویس شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے تاریخ میں پہلی بار مسیحی ڈپٹی اسپیکر کو چُنا، کورونا ہو یا برسات، سندھ حکومت نے بہتر کام کیا، پیپلز پارٹی کو جو کامیابی ملی وہ سب انتھک کام کا نتیجہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے: سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے ،اسد قیصر

کارڈیننل جوزف کوٹس نے اس حوالے سے کہا کہ یہ میسحی برادری کیلئے خوشی کی بات ہے، پیپلز پارٹی نے ہم پر اعتماد کیا، دنیا جو چاہے باتیں کرے لیکن پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور مسیحی برادری سے ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا جانا یکجہتی کی ایک مثال ہے۔