پنجاب اسمبلی میں نمونیا کیسز کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع

Mar 04, 2024 | 11:52:AM
پنجاب اسمبلی میں نمونیا کیسز کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد،زاہد چوہدری)پنجاب اسمبلی میں نمونیا کیسز کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے قرارداد جمع کرادی گئی۔

پنجاب میں نمونیا کا مرض خطرناک شکل اختیار کرگیا اور 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید5 بچے انتقال کر گئے ہیں ۔

جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی  میں یہ ایوان صوبے میں تیزی سے بچوں میں نمونیا کے کیسز بڑھنے پر تشویش کاا ظہار کرتا ہے۔

پنجاب  میں نمونیا سے مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن نمونیا کے 464 اور لاہور میں 98 کیسز سامنے آئے ہیں  جبکہ پنجاب  میں رواں سال نمونیا سے 456اموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بچون کو نمونیہ سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،اس حوالے سے سرکاری سطح پر مہم چلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر صاف پنجاب پروگرام کا آغاز

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمونیا کی علامات میں تیز بخار، سینے میں تکلیف، زور دار کھانسی، گلے میں درد، سانس کا تیز تیز چلنا، بھوک کا نہ لگنا، کھانسی یا بلغم نگلنے کی وجہ سے قے ہونا، تھکن سے چُور جسم، ذہنی اور جسمانی کمزوری اور معدہ یا پیٹ کا درد شامل ہیں۔