ایس بی آرکلیکشن میں 52 فیصد اضافہ : وزیرِاعلیٰ سندھ

Jun 04, 2021 | 16:21:PM
ایس بی آرکلیکشن میں 52 فیصد اضافہ : وزیرِاعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ (مئی میں) سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس بی آر) کی کلیکشن میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ بورڈ آف ریونیو نے مئی میں 10.261 ارب روپے کی کلیکشن کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2020ء سے مئی 2021ء تک کی کلیکشن 108.686 ارب روپے ہے، جولائی سے مئی تک کی کلیکشن گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، جبکہ مئی میں کلیکشن میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں سندھ کابینہ نے ایس بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ایس بی آر کی جانب سے سندھ کابینہ کے اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی ویلیو ایشن ٹیبل کو ایف بی آر کے برابر کیا تھا۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایف بی آر نے 20 سے 40 فیصد ویلیو ایشن ٹیبل کو 2019ء میں بڑھایا تھا، سندھ حکومت نے حیدر آباد کی ویلیو ٹیبل پر نظرِ ثانی کی ہے۔