بھارت سے10 افراد کی بنگلہ دیش داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے 10 افراد کو زبردستی بنگلہ دیشی حدود میں داخل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس کے بعد تمام افراد کو واپس بھارت بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مولوی بازار کے جوری اپضلع کی کچورگل سرحد پر پیش آیا ہے۔
جہاں مقامی رہائشیوں نے سرحدی علاقے میں مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر فوری طور پر بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کو اطلاع دی۔
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے مطابق بی جی بی اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے 10 افراد کو اپنی تحویل میں لیا، ان میں 2 مرد، 7 خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔
مزید پڑھیں:مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں جانے سے انکار،بھارتی دوغلی پالیسی عیاں