وزیر اعلیٰ پنجاب کا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور بڑا اقدام

Jan 04, 2024 | 15:00:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب کا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور بڑا اقدام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا، پنجاب بھر کے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں کے لئے نئے جدید آلات، بیڈز اور دیگر ضروری فرنیچر خریدا جائے گا۔ 

وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت  ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے  جدید آلات، بیڈز اور فرنیچر کی خریداری کی منظوری دے دی،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں میں  جدید وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی۔ ویٹنگ ایریا کیلئے نئے بینچ اور ڈاکٹرز روم میں نیا فرنیچر فراہم کیا جائے گا۔ 

 اپ گریڈڈ ہسپتالوں میں ایکسرے ایل ای ڈی اور بےبی کارٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔ ہسپتالوں میں پیشنٹ بیڈز کیلئے تھری کلر بیڈ شیٹ سسٹم لایا جائے گا, وارڈز میں میڈیسن اور انسٹرومنٹ سٹوریج کیبنٹ مہیا کی جائیں گی،وزیراعلی محسن نقوی نے اپ گریڈڈ ہسپتالوں کیلئے خریداری کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ 

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز خزانہ،صحت،تعمیرات ومواصلات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ 
 علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی آئی سی کی ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پی آئی سی اپ گریڈیشن نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب کیلئے فائدہ مند ہے،ڈاکٹر، تعمیرو مواصلات، ایل ڈی اے، محکمہ صحت دن رات یہاں آتی رہی اور مانیٹرنگ کرتی رہی،الحمداللہ دن رات کام کرکے 6ہفتوں میں پی آئی سی کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزراء، سیکرٹریز رات 3,3بجے تک بھی پی آئی سی اپ گریڈیشن کی مانیٹرنگ کرتے رہے ہیں،اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں کوئی بھی امپورٹڈ چیز استعمال نہیں کی،اپ گریڈ یشن میں استعمال سامان اور آلات میڈ اِن پاکستان ہیں،فلور پر لگنے والی ٹائلز آدھی سے کم قیمت میں لگی ہے،اپ گریڈیشن پراجیکٹس میں بچت کی بہت زیادہ مثالیں ہیں،ہر منصوبے میں ممکنہ لاگت سے کم لاگت آئی ہے،دیگرشہروں کے ہسپتالوں کو بھی بہترکرنے پر کام کررہے ہیں۔