اب وزیر نہ سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اورثبوت دینا آپکی ذمہ داری،عظمیٰ بخاری 

Aug 04, 2025 | 21:32:PM
اب وزیر نہ سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اورثبوت دینا آپکی ذمہ داری،عظمیٰ بخاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: یوٹیوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) وزیر اطلاعات و ثقافت  پنجاب عظمیٰ بخاری نے سابق وفاقی وزیر چودھری فواد حسین سے کہا ہےکہ اب وزیر نہ سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اسکا ثبوت فراہم کرنا آپکی ذمہ داری ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت  پنجاب عظمی بخاری نے چودھری فواد حسین کو ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پہ بے تکی غیر ذمہ داری نہیں چلے گی،
آپکو چیلنج کررہی ہوں ،ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ہیں،اب وزیر نہ سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اسکا ثبوت فراہم کرنا آپکی ذمہ داری ہے،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دوسرا ملک کے خلاف سازش کرنا،بدنام کرنا ملک دشمنی ہے۔کارکردگی بتانا جرم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر