وزیراعظم سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے

Aug 04, 2025 | 12:35:PM
وزیراعظم سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے۔

ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلگت پہنچنے پر وزیر اعلیٰ گلبر خان اور گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور دیگر بھی گللگت بلتستان پہنچے ہیں۔

فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ متعلقہ ادارے وزیراعظم شہبازشریف کو سیلاب سے تباہی پر بریفنگ دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:نئے گیس کنکشن،شہریوں کیلئے خوشی کی خبر، وزیر اعظم نے منظوری بھی دیدی

ترجمان جی بی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی مچائی ہے اور بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

ضلع دیامر، گلگت اور غذر میں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، 21 جولائی کو شاہراہ بابوسر پر ریلہ کئی سیاحوں کو بہا لے گیا تھا، اب تک 10 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔