نہم جماعت کے سمارٹ سلیبس پرنظرثانی کرنےکا فیصلہ
فزکس،کیمسٹری،حساب اور کمپیوٹر سائنس کے سلیبس میں غلطیوں کے باعث طلبہ ذہنی کوفت کا شکار تھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنید ریاض ) غلطیوں کے باعث نہم جماعت کے سمارٹ سلیبس پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
فزکس،کیمسٹری،حساب اور کمپیوٹر سائنس کے سمارٹ سلیبس میں غلطیاں تھی جس کے باعث طلباوطالبات ذہنی کوفت کا شکار تھے۔
اب نہم کے سمارٹ سلیبس پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے،سمارٹ سلیبس کے باوجود طلباء پورا نصاب پڑھنے پر مجبور تھے۔
پیکٹا نے 5 نومبر کو ماہرین تعلیم کا اجلاس طلب کرلیاہے،اس مشاورتی اجلاس میں سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
ڈائریکٹر کریکولم پیکٹا ڈاکٹر عامر ریاض نے ماہرین تعلیم سے تجاویز مانگ لی ہیں،مشاورت کے بعد متعلقہ مضامین پرنظرثانی کی جائے گی۔