صدر مملکت سے اہم اختیار چھن گیا،ایکٹ میں ترمیم منظور

May 03, 2023 | 14:41:PM
صدر مملکت سے اہم اختیار چھن گیا،ایکٹ میں ترمیم منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر کا پولنگ کی تاریخ ختم کرنے کے لیے اہم ترمیم منظور کرلی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترمیم کی منظوری دی ،سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے ۔

ضرور پڑھیں :9 یا 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے امکانات
نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا ،منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔