سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کاسینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Mar 03, 2024 | 13:25:PM
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کاسینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیدزوہیب بخاری)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نےسینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔
یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔یوسف رضا گیلانی 14 مارچ کوسینیٹ کی ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے پارٹی ہدایات پر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔

ضرور پڑھیں:’پاکستان میں ہونیوالے انتخابات شفاف تھے‘

یاد رہے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے قبل انہوں نے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینٹیر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔