عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود سرکاری سکول تاحال بند 

Jul 03, 2023 | 13:00:PM
 عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود سرکاری سکول تاحال بند رہنے اور بیشتر سکولوں کے سربراہان کا اداروں سے غائب ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جواب طلب کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود سرکاری سکول تاحال بند رہنے اور بیشتر سکولوں کے سربراہان کا اداروں سے غائب ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جواب طلب کر لیا۔

تعلیمی ادارے بند ہونے سے داخلہ مہم اورڈینگی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی۔ یاد رہے کہ  ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو روزانہ ادارے میں حاضری کا پابند کیا تھا۔ 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے مختلف سکولوں میں چھاپے مارے جس میں 20 سے زائد سکولوں کے سربراہان کو غیر حاضری اور ادارے کی تالہ بندی پر جواب طلب کر لیا گیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو روزانہ ادارے میں حاضری کی ہدایت کردی۔ احکامات نہ ماننے پر سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔      

مزید پڑھیں:  عسکری ٹاور حملہ ،جلاؤ گھیراؤ ، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

واضح رہے کہ ڈینگی تدارک کیلئے سربراہان کو روزانہ سکول سے 30 تصاویر بھجوانے کا حکم دیا گیا تھا۔ تالہ بندی کے باعث سکول سربراہان داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام  رہے۔