واٹس ایپ کےلاکھوں اکاؤنٹس بلاک

Feb 03, 2023 | 18:44:PM
واٹس ایپ کےلاکھوں اکاؤنٹس بلاک
کیپشن: واٹس ایپ بلاک(فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ماہِ دسمبر  میں بھارت بھر میں لاکھوں اکاؤنٹس بلاک کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ نے اپنی ایک رپورٹ میں 36 لاکھ  77 ہزار  اکاؤنٹس بلاک کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ اکاؤنٹس صرف دسمبر 2021 میں بلاک کئے گئے ہیں۔بھارت میں اس ایپ کو 40 کروڑ سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کمپنی کو ملک میں ایک ہزار607 شکایت موصول ہوئیں، جن میں سے 166 پر کارروائی عمل میں لائی گئی.

رپورٹ کے مطابق معطل کئے گئے اکاؤنٹس میں سے 13 لاکھ 89 ہزار اکاؤنٹس  کو دیگر صارفین کی شکایات پر بند کیا گیا، ان اکاؤنٹس کی پہلے ہی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث نگرانی کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیںپلاٹ بھی مہنگے ہو گئے

واضح رہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات کے پھیلنے کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔اس سے قبل جون کے مہینے میں 22 لاکھ 10ہزار بھارتی اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔