اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43رنز سے شکست دیدی

Feb 03, 2022 | 19:37:PM
پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ہدف
کیپشن: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 43رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔ تاہم کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم صرف 186رنز بنا سکی اور 19.3اوورز میں اس کے تمام  کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔اس سے قبل   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں اوپننگ بلے بازوں نے پہلے ہی اوور سے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور وکٹ کےچاروں اطراف بڑی شاٹس کھیلیں۔چوتھے اوورز کی آخری گیند پر ایلکس ہیلز نو گیندوں پر 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔وکٹ گرنے کے باوجود بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا ۔پال سڑلنگ 28 گیندوں پر 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔کپتان شاداب خان زیادہ کامیاب نہ ہوئے اور نو گیندوں پر نو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو اور اعظم خان نے لاٹھی چارج شروع کیا جو آخری اوورز تک جاری رہا۔اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی باؤلر رنز روکنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔کپتان سرفراز احمد بھی بے بس دکھائی دئیے۔اسلام آباد کی ٹیم نے 200 رنز 18 ویں اوور میں مکمل کیے۔اعظم خان 35 گیندوں پر 65 رنز بناکر آخری اوور میں شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کے بعد اداکارہ میرا کے شوہر نے بھی اہم بیان جاری کردیا