بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Aug 03, 2023 | 21:11:PM
بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کی ہے کہ  ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور  شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقا مات پر  موسلادھار  بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  جمعہ  کے روزوفاقی دارحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اوربعض مقا مات پر موسلادھار  بارش کا بھی  امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا،پشاور،   ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،  بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی ،سوات، دیر،کرم، کوہستان، کو ہا ٹ،  نوشہرہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش  کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور،  گوجرانوالہ،  گجرات، منڈی بہاؤالدین ، حافظہ آباد، خطہ پوٹھوہار، فیصل آباد، جھنگ ، سر گودھا، خوشاب،مری ،گلیات میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے،جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی،  اٹک،    چکوال، جہلم، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقا مات پر  موسلادھار بارش کا  بھی امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کی کمی خریداروں کیلئے اچھی خبر !

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بارکھان، ژوب،  خضدار اور گردونواح  میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور سندھ کے سا حلی علا قوں کے چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار  بارش کا  بھی امکان ہے۔