بادل جم کر برسیں گے، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی 

Mar 29, 2024 | 10:40:AM
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، وسطی/بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی آنے کی توقع ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عیسیٰ ترین ) خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، وسطی/بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی آنے کی توقع ہے۔

شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طو ر پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم د رجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح159ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اےفیز8میں 176، ٹھوکر نیاز بیگ میں شرح163ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ154، سید مراتب علی روڈ پر شرح122ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ ژوب، دھانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش کی وجہ سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہے۔ بارش کی وجہ سے بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔این ایچ اے حکام کے مطابق دھانہ سر کے علاقے میں سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام این ایچ اے کا کہنا ہےمشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:   سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا ہو گیا

سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔  ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور شیرانی سے درخواست ہے کہ ہر قسم کی ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈی جی خان این 70 کے متبادل راستے کی طرف موڑ دیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ ڈی آئی سے بھی تمام ٹریفک کو ڈی جی خان کی طرف موڑنے کی درخواست کی جا سکتی ہے اور ڈی آئی خان- N-50 کے مغل کوٹ سیکشن کی طرف ٹریفک کی اجازت نہ دیں۔