لو برڈ فارمنگ:ایک بہترین بزنس

تحریر :حسسنین محی الدین

Sep 02, 2023 | 12:16:PM
لو برڈ فارمنگ:ایک بہترین بزنس
کیپشن: لو برڈ
سورس: طاہر شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اللہ تعالیٰ نے اسے جنگل ،میدان ، پہاڑ  اور ریگستان  کیساتھ ساتھ چار موسموں سے بھی نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر قسم کا پھل، چرند پرند  خوب پروان چڑھتے ہیں ، اسی لیے نیچر سے پیار کرنے والے لوگ دنیا کے دیگر خطوں سے بھی پرندوں اور جانوروں کو  لیکر یہاں آتے ہیں اور پھر ان کی  افزائش نسل کی جاتی ہے ، کچھ لوگوں کا یہ روزگار بھی ہے اور ایسا ہی ایک روز گار جو  ان دنوں خوب پڑوان چڑھ   رہا ہے وہ لو برڈ فارمنگ  ہے ۔

لو برڈ جیسے کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ پیار کرنے والے پرندے ، یہ نام ان کی چند خصوصیات کی وجہ سے پڑا ہے, کیونکہ اس نسل کے طوطے اپنی مرضی کا جوڑ ابناتے ہیں اور  ان کے درمیان تعلق دیر پا رہتا ہے یہاں تک کہ جھنڈ میں رہنے کے باوجود ان کے جوڑوں کے درمیان پیار کم نہیں ہوتا، ان کی سب سے خوبصورت عادت جو باقی پرندوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے وہ ان پرندوں کا جوڑوں کی شکل میں دیر تک ایک ساتھ بیٹھے رہنا ہے ، یہ طوطے اپنے پارٹنر کیساتھ بیٹھ کر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ،ان کا انگلش نام Agapornis ہے جن کا تعلق افریقہ سے ہے  ، ان کی تین بنیادی خاندان  ہیں ۔

فشری 

پسناٹا 

روزی کولی 

ان تین خاندانوں میں تقریبا100 کے قریب ذیلی فیملیز بھی ہیں جن کو میوٹیشن کا نام دیا جاتا ہے، ان برڈز میں اتنی وسیع رینج اور خوبصورت کلرز کمبی نیشن کیساتھ ساتھ اس کی خوبصورت آواز اور دلچسپ پیار بھرا رویہ ہونے کی وجہ سے یہ پوری دنیا میں بہت مقبول ہو رہے ہیں ، پاکستان میں ان کی بریڈنگ کا کاروبار زورو شور پر  ہے ، اس وقت ایک لو برڈ کا جوڑا 2 ہزار سے لیکر 40 لاکھ  روپے تک ہے ۔

خوراک

خوراک کی بات کی جائے تو   یہ پرندہ روزانہ کی بنیاد پر 45 گرام سے 60 گرام خوراک لیتا ہے ، قدرتی طور پر جنگل میں یہ پرندے پھل، بیج، مکئی، انجیر، کھا کر گزارہ کرتے ہیں لیکن کیج میں ان کی خوراک کو مزید بہتر بنایا جاتا ہے جس میں طوطوں کیلئے مکس سیڈ کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے سپلیمنٹس اور وٹامنز شامل کیے جاتے ہیں ، جن کیلئے انہیں مختلف موسموں میں مختلف قسم کی سبزیاں ،پھل اور سپلیمنٹس وغیرہ دیئے جاتے ہیں ،

 کیلشیم فراہم کرنے کے لیے فش کٹل بون وغیر پیش کی جاتی ہے ، ان کے کھانے اور پانی کے برتن مٹی کے برتن یا چینی مٹی کے برتن ہونے چاہئیں کیونکہ لو برڈزپلاسٹک کے برتن چباتے ہیں اور یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، لیو برڈز بہت زیادہ پانی پیتے ہیں، اس لیے دن بھر اپنے پانی کے برتنوں کو کثرت سے تبدیل کرنا یقینی بنائیں۔

اخراجات

لو برڈ  کے اخراجات کی بات کی جائے تو  وہ بہت کم ہیں اسے رہنے کیلئے جگہ بھی بہت کم چاہیے، اس کے کیج کا سائز کم سے کم 2 فٹ  چوڑا 2 فٹ اونچا اور 2 فٹ ہی گہرا  ہونا چاہیے ، اس کی خوراک کی بات کی جائے تو  کیونکہ یہ پرندہ روزانہ 45 گرام سے 60 گرام خوراک لیتا ہے جس میں مختلف قسم کے سیڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ تقریبا 200  سے 250 روپے فی کلو تک دستیاب ہوتے ہیں ، اس حساب سے ایک جوڑے کی روزانہ کی خوراک کا خرچہ 20 روپے آتا ہے ، دیگر کیلشیم  اور وٹامنز کی بات جائے تو وہ تقریباّ ماہانہ 100 روپے تک پڑتی ہے  اس حساب سے ایک جوڑے کا ماہانہ خرچہ 700 روپے بنتا ہے  جو کہ کسی بھی پرندے کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔

بریڈنگ| پیداوار 

بریڈنگ یا پیداوار کیلئے لوبرڈ کی عمر کم سے کم 8 ماہ ہونا ضروری ہے لیکن بہتر اور تندرست پیداوار کیلئے 12 ماہ جوڑے کی عمر ہونا ضروری ہے، لو برڈ ایک کلچ (بار) میں 3 سے لیکر 8 تک انڈے دیتے ہیں یہ تعداد برڈ کی عمر اور صحت پر منحصر ہے  اسی لیے  جوڑے کی عمر کا بہتر ہونا لازمی سمجھا جاتا ہے ، جبکہ ایک سیزن میں ایک لو برڈ جوڑا 4 کلچ تک دیتا ہے ، جو کہ کسی بھی دوسرے پرندوں کی نسبت بہت بہتر ہے اس حساب سے اوسطاّ ایک جوڑا ایک سیزان میں 10 سے 24 بچے پیدا کرتا ہے ۔

 جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔