لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد عبدالعزیز  چیئرمین  پنجاب  پبلک سروس کمیشن تعینات

Apr 30, 2024 | 12:42:PM
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کو  چیئرمین  پنجاب  پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کو  چیئرمین  پنجاب  پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے، ان کی ماہانہ تنخواہ ایم پی ون پے پیکیج ہوگی  جو کہ نو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز لاہور کے کورکمانڈر بھی رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانیوالے واپس آتے ہیں، فواد چودھری

یاد رہے کہ  ان سے قبل لیفٹینٹ جنرل (ر) ملک ظفر اقبال کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، فروری 2024 میں ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر وہ ریٹائر ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد گورنر پنجاب نے اب نئی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔