چھٹیاں ختم ،سکول کھل گئے،وزیراعلیٰ کے دورے،انتظامیہ پر برہم

Oct 02, 2023 | 10:57:AM
چھٹیاں ختم ،سکول کھل گئے،وزیراعلیٰ کے دورے،انتظامیہ پر برہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض،درنایاب)آشوب چشم کے باعث سکولوں میں چھٹیاں ختم،تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔سکولوں کی ناقص صفائی ،بچوں کو زہریلا پانی پلانے پر برہم،افسروں کو سکول طلب کرلیا ۔

اساتذہ نے سکول کے مرکزی گیٹ پر آشوب چشم کا شکار بچوں کی نشاندہی کی،آشوب چشم کا شکار بچوں کو گھر واپس بھیج دیا گیا۔اساتذہ کے مطابق سکولوں میں 15 سے 20 بچے ابھی بھی آشوب چشم کا شکار ہیں۔

 واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو  چار روز کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ضرورپڑھیں:خبردار،ہوشیار،تنخواہوں میں کٹوتی کیلئے ہوجائیں تیار،پلان آگیا

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولوں میں سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت  اساتذہ گیٹ پر اسکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔ 

دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی اور 24گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیس سامنے آ گئے  جہاں بہاولپورمیں سب سے زیادہ ایک ہزار577 کیس رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سکولوں کے واٹر فلٹریشن پلانٹس، واش رومز چیک کرتے رہے

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول وحدت روڈکادورہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کلاس رومز کا معائنہ کیا،بچوں سے ملاقات اور آشوب چشم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا آشوب چشم ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ۔
بتایا گیا کہ11ویں اور12ویں کلاسزکےطلباکوپڑھانےکیلئے7سال سےکوئی ٹیچرنہیں،وزیراعلیٰ نےسوال کیا کہ7سال سےسکول11ویں اور12ویں کی کلاسزکیلئےٹیچرزکیوں نہیں ہیں،جواب ملا کہ سکول کے1650طلباکیلئےمجموعی طورپر60ٹیچرزسکول میں موجود،35ٹیچرالیکشن کمیشن کی ڈیوٹی پر،10ٹیچرزبیرون ملک،ڈیپوٹیشن اورچھٹی پرہیں۔صرف15ٹیچرز1650بچوں کوپڑھانےکیلئےسکول میں موجود ہیں

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا،زنگ سے بھرے واٹر فلٹر دیکھ کر سخت برہم، سیکرٹری اور سی ای او ایجوکیشن کی سرزنش کی ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کوپانی نہیں زہر پلایا جارہا ہے،بچوں کو آلودہ پانی پلانے جیسی سنگین غفلت کا کون ذمہ دار ہے،کیا ہم اپنے بچوں کو اس زنگ آلود واٹر فلٹر کا پانی پلا سکتے ہیں،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے سوالات، حکام جواب نہ دے سکے،کلاس میں موجود بچوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ٹیچرزکے نہ آنے کا بتایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیچرزآتےہیں توکلاس میں موبائل پرلگےرہتےہیں یاسوجاتےہیں،طلبا نے بتایا کہ کل اسلامیات کاپیپرہےاورہمیں آج تک کسی نےاسلامیات پڑھائی نہیں،،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیرتعلیم منصور قادر کو سکول بلا لیا،سیکرٹری سکول،سی ای او ایجوکیشن کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا،محسن نقوی نے کہا ہے کہ اساتذہ کی کمی ہے تو آپ نے کنٹریکٹ پر کیوں بھرتی نہیں کی؟یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےواش بیسن اورواش رومزکابھی جائزہ لیا،محسن نقوی نے کہا ہے کہ کیا ہم اپنے بچوں کیلئے اس طرح کی صورتحال برداشت کر سکتے ہیں؟وزیر اعلیٰ نے سکول انتظامیہ اور محکمہ سکولز کے افسران کو وزیر اعلیٰ آفس طلب کر لیا ۔