تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 02, 2023 | 21:46:PM
تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری  کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، کرم میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے۔ وزیرستان، ڈی آئی خان، پشاور، چارسدہ اور مردان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھو ہار، میا انوالی، ناروال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ قلات، خضدار، زیارت  اوربارکھان  میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق سندھ میں میرپور خاص، بدین، عمرکوٹ، تھر پارکر،ٹنڈو الہ یار، جامشورو، سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں تیز بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔

الرٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 03 مئی تک سیلاب آسکتا ہے۔ موسلادھار بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ سیاح اور مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔

اسی دوران مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ تیز بارش پھلوں کے باغات اور سبزیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ واسا ، میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں، بارش کے دوران متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سرگرمیوں کی نگرانی کریں، شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔