الیکشن کمیشن کا فیصلہ: عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

Aug 02, 2022 | 12:43:PM
الیکشن کمیشن ،فیصلہ، پی ٹی آئی،عمران خان، ممنوعہ فنڈنگ کیس
کیپشن: عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن: شیخ رشید کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں مشاورت کے لیے قانونی ٹیم کو طلب کیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی قیادت کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔