بلوچستان: بارشوں سے نقصانات، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

Mar 01, 2024 | 12:57:PM
بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت کیچ میں بارشوں کے بائث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت کیچ میں بارشوں کے بائث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں بارشوں سے 50 سے زائد گھر مکمل تباہ جبکہ 90 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، موسلا دھار بارشوں کے باعث 15 سے زائد دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گوادر اور تربت میں 4 شاہراہیں اور ایک پل سیلابی پانی میں بہہ گیا،پی ڈیم اے کے 10 واٹر پمپ گوادر میں ڈی واٹرنگ کا کام کر رہے ہیں، 40 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم میں 3 نکاتی معاہدہ طے پاگیا
گوادر اور کیچ کے متاثرہ علاقوں میں 2 ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، کیچ اور گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ کمبل اور دیگر اشیاء ضرورت متاثرین میں پہنچانے کا عمل جاری ہے۔