بلال عباس نے تنقید نگاروں کو کرارا جواب دے دیا

Jun 01, 2022 | 16:54:PM
بلال عباس نے تنقید نگاروں کو کرارا جواب دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Instagram Bilal Abbas khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نئے ابھرتے ہوئے اداکار بلال عباس خان نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ان پر تنقید کرنے والے صارفین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ کی تفصیل اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کی تعریف کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے اپنے پیار کا اظہار کمنٹس کے ذریعے کیا۔

یاد رہے کہ اداکار بلال عباس خان پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں انہوں نے شہرت اداکارہ  صبا قمر کے ساتھ ڈرامہ ’چیخ ‘ سے حاصل کی اس کے بعد انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں بھی کام کیا حال ہی میں انیھوں نے گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ڈرامہ ’دوبارہ ‘ میں کام کیا ہے۔