آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی ؛امریکی نائب صدر
تیل کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، عالمی معیشت دوبارہ فعال ،مکمل بحالی میں وقت لگے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام بھی ہوئے تو امریکامضبوط پوزیشن میں ہوگا۔
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی ہے اور تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی معیشت دوبارہ فعال ہو رہی ہےتاہم مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔
امریکی نائب صدرکے مطابق لبنان اسرائیل امن معاہدہ اور امریکا ایران ایم یو کی دستاویزات کا بنیادی نکتہ لبنان کی علاقائی سالمیت کا احترام ہے،اگر ایک مستقل حل کے لیے جاری مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ایران بنیادی طور پر تبدیل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ذاتی مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں
جے ڈی وینس کے مطابق آبنائے ہرمز کھلی ہے اور وہاں سے زیادہ مقدار میں تیل کی ترسیل دیکھی جا رہی ہے،بعض دنوں میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں بھی زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے باہر جا رہا ہے۔