پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے: اسد قیصر

Feb 01, 2024 | 10:21:AM
پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے: اسد قیصر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے  کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا عمران خان اور ان کی اہلیہ کیخلاف ایک اور کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا، نواز شریف کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نااہل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے پتا تھا کہ کیسے فیصلے آنے ہیں، جوکچھ ہو رہا ہے یہ انصاف کا قتل ہے۔

 سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف نواز شریف اور آصف زرداری نے لیے، یہ اس لیے ہو رہا ہےکہ 8 فروری سے پہلے پی ٹی آئی ورکرز کو مایوس کیا جائے لیکن 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ سمندر میں گر کرتباہ