52 سال بعد بچی کی پیدائش پراہلِخانہ کی جشن مناتے ویڈیو وائرل

Aug 01, 2026 | 16:13:PM
52 سال بعد بچی کی پیدائش پراہلِخانہ کی جشن مناتے ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)52 سال بعد بچی کی پیدائش پراہلِخانہ کی جشن مناتے دل کوچھولینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بیٹی پیدا ہوئی، جس کے بعد نومولود کا استقبال انتہائی جذباتی انداز میں کیا گیا۔


52سال بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش نے اہلِ خانہ کے لیے اس لمحے کو ناقابلِ فراموش بنا دیا، ویڈیو میں خاندان کے افراد خوشی سے روتے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
خوشی سے آنسو بہاتے اہلِ خانہ اور ننھی بچی کے استقبال کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی جذباتی کر دیا، جہاں لوگ نومولود کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساحل پر وائٹ شارک کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل
ویڈیو کے ساتھ گردش کرنے والے خاندان اور واقعے سے متعلق تمام تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔