امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا: اقوام متحدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) یو این سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، ایران تنازع نے توانائی منڈیوں کو متاثر اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک انتباہ، حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے
ایران جنگ سے عالمی سپلائی چین پر دباؤ بڑھ گیا ہے، عالمی برادری کشیدگی میں کمی اور قیام امن کیلئے فوری اقدامات کرے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فوج کو ایران پر مزید حملوں کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران پر بھرپور حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، جس کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے، حملوں سے قدامت پسند کمزور ہو جائیں گے۔