زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 31 کروڑ ڈالر کی کمی سے 19.60 ارب ڈالر پر آگئے 

Aug 01, 2025 | 00:22:AM
زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 31 کروڑ ڈالر کی کمی سے 19.60 ارب ڈالر پر آگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے ملکی مجموعی ذخائر 31 کروڑ ڈالر کی کمی سے 19.60 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک  کی رپورٹ کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 15کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر 15.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 14ارب 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ،جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر 15.70 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.30 ارب ڈالر ہوگئے ۔ملک کے مجموعی ذخائر میں 31 کروڑ ڈالر کی کمی  ہوئی ہے اور اب ملکی ذخائر 19.60 ارب ڈالر پر آگئے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اعلامیہ جاری