مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے ملک بھر میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ 

Apr 01, 2026 | 22:39:PM
مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے ملک بھر میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے ملک بھر میں سیمنٹ کی فروخت متاثر ہوئی ہے جبکہ اس کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایران جنگ سیمنٹ کی فروخت پر اثر انداز ہوئی ہے۔ 

کراچی سے سیمنٹ مینوفیکچررز کے اعلامیہ کے مطابق مارچ میں سمینٹ کی کھپت 0.91 فیصد اضافے سے 37.45 لاکھ ٹن رہی، مقامی کھپت 30.97 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 6.56 فیصد اضافے سے 6.48 لاکھ ٹن رہی۔

ایسوسی ایشن کےمطابق مالی سال کے 9 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 9.8 فیصد بڑھ کر 3.854 کروڑ ٹن رہی، اس دورن سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.61 فیصد اضافے سے 3.16 کروڑ ٹن رہی۔

 ابتدائی 9 مہینوں میں سیمنٹ کی برآمد 6.25 فیصد بڑھ کر 69.4 لاکھ ٹن رہی، اعلامیہ کے مطابق تیل اور کوئلہ کی قیمتوں میں اضافے سے سیمنٹ سپلائی چین میں خلل پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا