سعودی عرب میں غیر یقینی موسمی حالات، تعلیمی ادارے بند، آن لائن پڑھائی ہو گی

Jan 31, 2024 | 22:12:PM
سعودی عرب میں غیر یقینی موسمی حالات، تعلیمی ادارے بند، آن لائن پڑھائی ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سردی کی لہر داخل، سرد ہوائیں چلنے لگیں، برفباری کا امکان، غیر یقینی موسمی حالات کے پیش نظر  تعلیمی ادارے بند، تعلیمی نظام آن لائن چلایا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ، مکہ مکرمہ، طائف اور مدینہ منورہ سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، تبوک، عسیر اور الباحہ میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں،  جمعہ کے روز تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ گرد آلود، تیز ہواؤں اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری اور بالائی علاقوں میں برف باری، بلند و بالا چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی

موسمی صورتحال کے باعث سعودی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ غیر یقینی موسمی حالات کے پیشِ نظر تعلیم کا سلسلہ آن لائن ہوگا جبکہ الباحہ اور عسیر ریجن میں النماص اور بلقرن کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، محکمہ تعلیم کی جانب سے  اداروں میں فزیکل تعلیم کے دوبارہ  شروع  ہونے کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ  نہیں دیا گیا ، اس لیے امکان ہے  کہ آن لائن تعلیم کا سلسہ دیر پا  ہو سکتا ہے ۔