عوامی سواری بھی عوام پر بھاری

Jan 31, 2023 | 15:50:PM
عوامی سواری بھی عوام کی پہنچ سے دور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈالر کے مہنگے ہونے کے اثرات ہر شعبہ زندگی پر ہورہا ہے ایسے میں متوسط طبقے کی سواری بھی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔

حال ہی میں معروف موٹر سائیکل مینوفیکچرر ہُنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ ہُنڈا موٹر سائیکل کی مختلف ماڈلز میں 74 سو سے لیکر 37 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہُنڈا کی سی ڈی 70 بائیک 74 سو روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 9 سو روپے میں فروخت ہوگی جبکہ ہُنڈا سی ڈی 70 ڈریم 8 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 37 ہزار 9 سو روپے میں خریدی جاسکے گی۔

اسی طرح ہُنڈا پرائیڈر 100 9 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 70 ہزار 9 سو روپے میں فروخت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیے: سوزوکی کے بعد کِیا لکی موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ہُنڈا 125 سی جی 9 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 94 ہزار 9 سو روپے میں صارفین خرید سکیں گے جبکہ 11 ہزار 4 سو روپے اضافے کے بعد ہنڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہُنڈا کی سی بی 125 ایف 22 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 9 سو روپے میں فروخت ہوگی جبکہ 34 ہزار روپے اضافے کیساتھ ہُنڈا سی بی 150 سی سی ایف کی قیمت  3 لاکھ 84 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 37 ہزار روپے اضافے کے بعد ہُنڈا سی بی ایف سلور 150 سی سی کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 9 سو روپے کردی گئی ہے۔