سیاسی تقرریاں: الیکشن کمیشن کےاحکامات بیورو کریسی نےکھٹائی میں ڈال دیئے

Sep 30, 2023 | 23:48:PM
سیاسی تقرریاں: الیکشن کمیشن کےاحکامات بیورو کریسی نےکھٹائی میں ڈال دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ 29 اگست کو جانبدار قرار دے کر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت کو تبدیل کرنے کی ہدایت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دی گئی تھی لیکن ایک ماہ مکمل ہوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری بدستور عہدے پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کا اہم عہدہ ایک بار پھر خالی

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے رواں ماہ یکم ستمبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ چاروں صوبائی حکومتوں میں 3 سال سے زائد عرصے سے تعینات سیکرٹریٹ گروپ، آفس مینجمنٹ گروپ، ایکس کیڈر اور دیگر آکوپیشنل گروپس کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران وفاق واپس بلائے جائیں لیکن اِس معاملے کو بھی ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے اور صوبوں میں تعینات الیکشن کمیشن کے نامزد کردہ گروپس کے افسر واپس وفاق رپورٹ نہیں کر سکے ہیں۔

احکامات کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خطوط ارسال کئے تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فوری پیشرفت کی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ارسال کردہ جوابی مراسلے الیکشن کمیشن میں زیرِ التواء ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو احکامات پر عمل درآمد کی یاد دہانی کے مراسلے ارسال کئے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔