معروف ٹک ٹاکر کو سزائے موت کا حکم

Nov 30, 2023 | 14:59:PM
معروف ٹک ٹاکر کو سزائے موت کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرانے ٹک ٹاکر نیاز عرف عالیان کو چوری اور قتل کے جرم میں میں سزائے موت سنائی، عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم نے جائے وقوعہ کی خود نشاندہی کی، مجرم سے تیس بور پستول بھی برآمد ہوچکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ٹک ٹاکر محمدنیاز عرف عالیان نے مدعی مقدمہ کے بیٹے کو قتل کیا، مجرم عالیان نے 28 سالہ خرم اکبر سے گاڑی چھینی، قتل کرکے فرار ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں: گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما قتل