فہد شیخ نےوائرل ویڈیو پر سینئر اداکار محمد احمد سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکار فہد شیخ نےوائرل ویڈیو کے بعد سینئر اداکار سیدمحمد احمد سے معافی مانگ لی۔
چندروزقبل سید محمد احمد نےایک انٹرویومیں بتایاتھاکہ ایک کم عمر اداکار نےدومختلف ڈراموں کی شوٹنگ کےدوران ان کےگنجے پن،قد اور رنگت پرباربارطنزیہ جملے کسے،انہوں نےشوٹنگ کا ماحول خراب ہونے سے بچانے کے لیے خاموشی اختیار کی۔

اس انکشاف کےبعدشوبز شخصیات نےسید محمد احمد سے اظہارِ یکجہتی کیا،جبکہ اداکار شمعون عباسی،اعجاز اسلم سمیت کئی فنکاروں نے متعلقہ اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جمانجی کے مداحوں کی نئی آزمائش، جمانجی: اوپن ورلڈ کے ٹریلر کی تہلکہ خیز ویڈیو وائرل ہوگئی

تنقید کے بعد فہد شیخ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو شوٹنگ کے دوران ہونے والے ایک مذاق کا حصہ تھی، کیونکہ سیٹ پر فنکارعموماً ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے کسی عمل سے سید محمد احمد کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
واضح رہے کہ سینئر اداکار محمداحمد کے ساتھ بدسلوکی پر پوری میڈیا انڈسٹری ان کے دفاع میں کھڑی ہوگئی ہے۔
سیدمحمد احمد کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا،ناقد اعجاز وارث نے اداکار فہد شیخ کو کٹہرے میں کھڑا کیا تو شوبز شخصیات نے فہد شیخ کو آڑے ہاتھوں لیا، شمعون عباسی،مشی خان،سعدیہ امام اور فیصل قریشی سمیت کئی اداکاروں نے فہد شیخ سےمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔